*حیدرآباد: *
*نسیم نگر پولیس کی اہم کارروائی، ہاؤس ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک*
نسیم نگر پولیس کی دوران گشت گوٹھ کرن خان شورو کے قریب کامیاب کارروائی
ہاؤس ڈکیت گروہ کے 2 ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے
ہلاک ملزمان کی شناخت مور خان شر اور عبدالرشید جونیجو کے ناموں سے ہوئی
ابتدائی تفتیش/معلومات کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق سرگرم ڈکیت گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں نسیم نگر قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں ہاؤس رابری، ڈکیتی، لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں
ہلاک ملزمان نسیم نگر کی حدود فیز-ll جتوئی چوک قاسم آباد کے رہائشی تاجر اظہار حسین چانڈیو کے گھر ہونے والی ہاؤس ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس میں ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 20 لاکھ سے زائد کیش رقم، طلائی زیورات، موبائل فونز اور موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ کرائم نمبر 260/2026 زیر 395 تعزیرات پاکستان چیک پوسٹ نسیم نگر میں درج ہے
ہلاک ملزمان میں ملزم مور خان شر کا تعلق میرپور ماتھیلو ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے ہے جبکہ عبدالرشید جونیجو کا تعلق قاسم آباد حیدرآباد سے ہے
مزید برآں ملزم عبدالرشید نسیم نگر کی حدود میں گھروں میں چوری، ڈکیتی اور اسلحہ کے مختلف مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا
ملزم عبدالرشید کا کرمنل ریکارڈ
*1* 26/2024 u/s 457,380 PPC
CP NASEEM NAGAR
*2* 229/2024 u/s 397,34 PPC
CP NASEEM NAGAR
*3* 237/2024 u/s 397,34 PPC
CP NASEEM NAGAR
*4* 239/2024 u/s 23-A S.A.A
CP NASEEM NAGAR
حیدرآباد پولیس نے ملزمان کی CCTV فوٹیجز حاصل کرلی جس میں ملزمان کو واردات کے بعد حیدرآباد سے دوسرے ڈسٹرکٹ فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے
ہلاک ملزمان کے قبضے سے مذکورہ واردات کی موٹر سائیکل 125 اور 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی
ہلاک ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے
ہلاک ملزمان کے خلاف پولیس پر حملے، کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ برآمدگی پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے
*268/2026 u/s 324,353,427 PPC*
*269/2026 u/s 25-A S.A.A*
*270/2026 u/s 25-A S.A.A*