
کراچی ؛( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، مومن آباد پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ (بیوی) کو گرفتار کر لیا۔
ملزمہ نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ مل کر اپنے موجودہ شوہر حمزہ ولد ظہور کو قتل کیا۔ مقتول کو گھر کے اندر پھندا دے کر قتل کیا گیا جبکہ اس کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ دعا زوجہ حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ مقتول کے والد ظہور الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
واردات میں ملوث دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔