



ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے) عرصہ دراز سے خالی رجسٹری برانچ ڈیرہ غازی خان کا چارج محمد شہزاد ملک صاحب کے سنبھالنے کے باوجود لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہیں عوامی و سماجی حلقوں محمد سلیم ، رحمت اللہ ، نعیم خان ، بلاول خان، محمد کاشف وغیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ دو ماہ سے رجسٹرار کا خالی چارج محمد شہزاد ملک صاحب کو سنبھالے ایک ماہ ہوچکا ہے اسکے باوجود رجسٹری برانچ میں عوامی رجسٹری بیان صرف دو سے چار دن تک لیے گئے ہیں سینکڑوں پینڈنگ رجسٹریاں پہلے موجود تھیں سینکڑوں نئی اسکے علاوہ موجود ہیں پہلے پٹواریوں سے گوشوارہ جات کا حصول ہزاروں روپے رشوت دے کر مشکل ہو گیا ہے اس پر سونے پر سہاگا جب تمام حکومتی لاکھوں روپے ٹیکس بھرنے کے بعد جب رجسٹری تکمیل تک پہنچتی ہے تو پتہ لگتا ہے رجسٹرار صاحب نہیں ہیں اسکے علاوہ ایک ماہ پہلے جو بیانات لیے جا چکے ہیں ان رجسٹری جات کو تا حال پاس نہیں کیا جاسکا جوکہ عموماً ہفتہ دس دن تک پاس ہو جاتی تھیں عوامی و سماجی حلقوں کا کمشنر و ڈی سی ڈیرہ غازی خان عثمان خالد سے اصلاح و احوال کا فوری مطالبہ .