ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ ) سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے خلاف ننکانہ صاحب میں بھی اساتذہ کا تعلیمی بائیکاٹ آٹھویں روز بھی جاری رہا, اساتذہ تنظیموں کا پانچ اکتوبر کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے کے خلاف اساتذہ کی طرف سے کیا جانے والا تعلیمی بائیکاٹ آٹھویں روز بھی جاری رہا, تعلیمی اداروں میں بائیکاٹ کی وجہ سے سکولوں میں طلباءاور طالبات کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی, سکولوں کی نجکاری کے خلاف گورنمنٹ پرائمری سکول اراکا سمیت سرکاری سکولوں کے طلباءو طالبات نے بھی احتجاج کیا اساتذہ اور طلبائءنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی اساتذہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اگر سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا دیا جائے گا, دوسری طرف اساتذہ تنظیموں کی طرف سے پانچ اکتوبر کو یوم اساتذہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا ہے اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کی طرف سے ضلعی سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔