ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی

کراچی : ( رپوٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر ضلع ساؤتھ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ آج مختلف تھانوں کی حدود سے غیر قانونی مقیم 27 افغان باشندے حراست میں لیے گئے، جن کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کے کوائف جانچ کے بعد ٹرانزٹ کیمپ بھیج دیے گئے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *