ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں تعینات پراسیکیوشن برانچ کے اہلکار جاوید حسین مغل باعزت طور پر ریٹائر

ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں تعینات پراسیکیوشن برانچ کے اہلکار جاوید حسین مغل باعزت طور پر ریٹائر*

ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں تعینات پراسیکیوشن برانچ کے اہلکار جاوید حسین مغل اپنی محکمانہ مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد آج باعزت طور پر ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈی ایس پی لیگل الیاس قریشی، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن اشفاق بھٹی، انچارج انویسٹیگیشن سیل انسپیکٹر شہزاد علی خواجہ، اسسٹنٹ سب انسپیکٹر عدنان سولنکی سمیت مختلف برانچز کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات پر ڈی ایس پی کینٹ میڈم پارس بکرانی نے جاوید حسین مغل کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی اور سندھ کی روایتی ثقافت کی علامت سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے جاوید حسین مغل کی طویل، دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

جاوید حسین مغل نے سال 1994 میں محکمہ پولیس میں بطور کانسٹیبل شمولیت اختیار کی۔ دورانِ ملازمت انہوں نے مختلف تھانوں اور برانچز میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں، اپنی سروس کا بیشتر حصہ پراسیکیوشن برانچ میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی محنت، لگن اور فرض شناسی سے محکمہ پولیس میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

شرکاء نے جاوید حسین مغل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، حسنِ کردار اور محکمہ پولیس کے لیے انجام دی گئی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران اور اسٹاف کی جانب سے انہیں اجرک، پھولوں کے ہار اور دیگر روایتی تحائف بھی پیش کیے گئے، جبکہ ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر جاوید حسین مغل نے افسران اور ساتھی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے اور وہ دورانِ ملازمت حاصل ہونے والے تجربات، رفاقتوں اور یادگار لمحات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *