حیدرآباد(بیورو رپورٹ) محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی سیدالشہدا حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں شہادت کی یاد فرش عزا بچھا دی گئی

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی پورے ملک کی طرح حیدرآباد میں بھی سیدالشہدا حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی میدان کربلا میں شہادت کی یاد فرش عزا بچھا دی گئی ہے شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مجالس عزا اور ماتم داری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے عزادار رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ زوار عبدالستار درس کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی یکم محرم الحرام سے حیدرآباد شہر میں مجالس عزا برپا کرنے اور ماتم داری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے قدم گاہ مولا علی میں مولانا ذیشان علی حیدری محفل حسینی میں علامہ حافظ ارتضیٰ نجفی امام بارگاہ گل شاہ رضویہ گاڑی کھاتہ میں علامہ اوشاق علی عامر امام بارگاہ شمائلہ ممتاز کالونی میں ذاکر عارضی مہدی جعفری اور مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد یونٹ نمبر 9 میں علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی مجالس عزا کے مرکزی اجتماعات سے خطاب کر رہےہیں دریں اثناء یکم محرم الحرام کو سخی پیر کالونی سے وڈیرہ محمد عرس حاجانو کا پڑ غلام مصطفیٰ ہاجانو کے زیر اہتمام درگاہ سخی پیر نزد میمن محلہ سے نجم الدین منشی کا پڑ وسیم عباس اور اعتماد حسین کے زیر اہتمام کھوکھر محلہ سے پخالیوں کا پڑ انصار علی کے زیر اہتمام خاکی شاہ ٹنڈو طیب سے مرزا عنایت علی کا پڑ ظہیر حسین مرزا کے زیر اہتمام شاہو کالونی ٹنڈو آغا سے معصومین کا پڑ فیروز علی چنہ کے زیر اہتمام نسیم نگر قاسم آباد سے راشد شاہ کا پڑ ان کے اپنے زیر اہتمام اور گوٹھ محبت ماچھی لطیف آباد یونٹ نمبر 3 سے میر نصیر خان کا پڑ برآمد ہوئے اور یہ تمام پڑ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے آغاز کے مقام پر اختتام پذیر ہوئے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *