صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کھاریاں میں چوہدری محمد اشرف فری ڈائیلاسز سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

کھاریاں (شاہد بیگ سے)صوبائی وزیر صنعت وتجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کھاریاں میں چوہدری محمد اشرف فری ڈائیلاسز سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔…
تقریب میں ڈپٹی کمشنر گجرات، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا، صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، چوہدری شبیر حسین گوندل ایڈووکیٹ، ڈاکٹر جمشید دلاور ، ایم ایس ڈاکٹر ظفر مہندی ، چوہدری اخلاق رنیاں ، نعیم رضا کوٹلہ ، مقامی اراکین ، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ منصوبہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ 10 بیڈز پر مشتمل اس جدید فری ڈائیلاسز سنٹر میں مریضوں کو مفت ڈائیلاسز اور علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *