مارکیٹ پولیس کی مؤثر کارروائیاں، چوری شدہ گاڑی کی مالیت اور موبائل فون برآمد، اصل مالکان کے حوالے

مارکیٹ پولیس کی مؤثر کارروائیاں، چوری شدہ گاڑی کی مالیت اور موبائل فون برآمد، اصل مالکان کے حوالے*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او مارکیٹ انسپیکٹر نیک محمد کھوسو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ساجد علی آرائیں اور زوہیب حسین کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان تھانہ مارکیٹ کی حدود میں واقع اناج منڈی کے ایک تاجر کی کرولا کار چوری کرنے کی واردات میں ملوث تھے، جس کا مقدمہ کرائم نمبر 66/2026 زیر دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان درج ہے۔ مزید برآں دورانِ تفتیش ملزمان نے لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے بھی انکشافات کیے ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مذکورہ واردات میں چوری کی گئی گاڑی فروخت کر دی گئی تھی۔ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے چوری شدہ گاڑی کی 8 لاکھ روپے مالیت اور ایک عدد چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے احکامات کے مطابق ڈی ایس پی مارکیٹ محمد رئیس خانزادہ اور ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر نیک محمد کھوسو نے یونین اناج منڈی کے دفتر میں برآمد شدہ مالیت متاثرہ تاجر سلیم میمن کے حوالے کردی، جبکہ چوری شدہ موبائل فون بھی ڈی آئی سی سیل، ایس ایس پی آفس حیدرآباد کی معاونت سے اس کے اصل مالک کے سپرد کردیا گیا۔

اناج منڈی کے تاجروں اور موبائل فون کے مالک نے اپنی قیمتی اشیاء کی برآمدگی پر حیدرآباد پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، ڈی ایس پی مارکیٹ محمد رئیس خانزادہ، ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر نیک محمد کھوسو اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا.

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *