حیدرآباد سیری اور سخی پیر پولیس کی منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، مقدمات درج*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی* ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی منشیات و مین پوری گٹکا فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
*چیک پوسٹ سیری*
انچارج شوکت علی درس کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
سیری پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں بنام یار محمد عرف یارو ملاح، سوڈھو لاکھو اور روشن کولہی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 9 عدد کچی شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 145/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر فیض علی شاہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
سخی پیر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروش بنام عبدالرحمٰن ڈیتھو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد گٹکے ساشے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 95/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا