پولیس نے 10 سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کرنے والے والد اور چچا کو گرفتار کر لیا

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، سرجانی پولیس نے 10 سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کرنے والے والد اور چچا کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی ویسٹ۔
10 سالہ حیدر گزشتہ روز اپنی والدہ کے گھر سے والد کے گھر آیا تھا۔ والدین کے درمیان گھریلو تنازعے کے باعث والد اور چچا نے بچے کو ماں کے گھر جانے پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والد اظہر اور چچا سلطان کو حراست میں لے لیا۔ تشدد میں استعمال ہونے والے آلے کی برآمدگی اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *