
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ عزیز آباد، سپر مارکیٹ اور رضویہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں گٹکا/ماوا برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس مضرِ صحت اشیاء اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔