
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کر لیا، جبکہ 18 موٹر سائیکلیں بھی پولیس کی تحویل میں لے لی گئیں۔ یہ کارروائی کلری تھانے کی حدود، ماڑی پور روڈ پر کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ کلری مسجد علوی نے خود اس آپریشن کی نگرانی کی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کی والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ ون ویلنگ نہ صرف خطرناک بلکہ جان لیوا عمل بھی ہے۔
تمام اہلیان لیاری اور بالخصوص آگرہ تاج کالونی کی عوام ایس ایچ اوکلری ماجد علوی اور ان سمیت انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں
تھانہ کلری SHO ماجد علوی اور کلری پولیس کی طرف سے ایک بہترین اقدام ہے
