عزیزآباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ عزیزآباد کی حدود بلاک 2، وائٹ ہاؤس گرامر اسکول کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سمیر عرف راجو ولد عبدالغفار کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، 2 زندہ راؤنڈ، 2 موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *