ڈکیتی کی وارداتوں میں سرگرم 6 رکنی خواتین گروہ پنیاری پولیس کے ہاتھوں گرفتار، چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی

*ڈکیتی کی وارداتوں میں سرگرم 6 رکنی خواتین گروہ پنیاری پولیس کے ہاتھوں گرفتار، چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او پنیاری انسپیکٹر منیر عباسی نے لیڈی اسٹاف اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 6 رکنی خواتین گروہ کو گرفتار کر لیا۔

پنیاری پولیس کو گزشتہ روز شہری معشوق زؤنر نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ پریٹ آباد میں ایک نجی بینک کے باہر چند خواتین نے اسے  گھیر کر دھاردار چھری کے زور پر 1 لاکھ نقد رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ جس پر پنیاری پولیس نے شہری کی مدعیت میں کرائم نمبر 154/2026 زیر دفعہ 397 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔

دورانِ تفتیش پنیاری پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلم قبرستان نہر کے کنارے کے قریب سے مذکورہ واردات میں مطلوب تمام 6 خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں زرینہ زوجہ ممتاز مری، حمیرا زوجہ ارس مری، گل ناز زوجہ جہانگیر، شریفاں زوجہ وحید، حنیفہ زوجہ احسن اور نصیبہ زوجہ علی شیر مری شامل ہیں۔

گرفتار خواتین کے قبضے سے واردات میں چھینی گئی مکمل نقدی 1 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی جبکہ گرفتار خواتین ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں اور سہولتکاروں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *