
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر آرام باغ پولیس کی گٹکا و ماوا فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی، دو ملزمان گرفتار، 39 پیکٹ مضرِ صحت گٹکا و ماوا برآمد۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد زاکر ولد محمد اقبال اور محمد نبیل ولد ندیم کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف گٹکا و ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔