کئی مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار جبکہ متعدد مغوی و گمشدہ افراد کو بحفاظت بازیاب

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان کو گرفتار جبکہ متعدد مغوی و گمشدہ افراد کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
اہم کارروائیاں:

– تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1251/26 میں مغوی سلمان ولد عمران بازیاب۔

– تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1202/26 میں فریدہ زوجہ رضا عمر خان اور ان کے دو بچوں، ادیبہ (13 سال) اور محمد خان (1 سال)، کو بحفاظت بازیاب کیا گیا۔

– تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1255/26 میں نامزد ملزم شاہد اللہ گرفتار۔

– تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1254/26 میں نامزد ملزم محمد فرید گرفتار۔

– تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمہ نمبر 1557/26 میں ملوث 9 ملزمان گرفتار۔

– تھانہ گڈاپ سٹی: مقدمہ نمبر 404/26 میں ملزم ندیم اختر گرفتار۔

– تھانہ قائد آباد: گٹکا ماوا ایکٹ کے مقدمہ نمبر 73/26 میں مفرور ملزم محمد فہیم گرفتار۔

– تھانہ اسٹیل ٹاؤن: مقدمہ نمبر 794/25 میں مفرور ملزم صحبت خان گرفتار۔


بازیاب افراد کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *