
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر DIO اے وی ایل سی، پی آئی انار (جمشید ڈویژن) کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری میں ملوث ملزم محمد آصف ولد عاشق کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ہائی روف گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، جو تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ نمبر 637/2026، دفعہ 381-A کے تحت مطلوب تھی۔
مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم اللہ نواز ولد حیات محمد تاحال مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔