تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے سیکٹر ساڑھے 11 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاکر ولد محمد رمضان اور عمران ولد محمد زبیر کے ناموں سے ہوئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *