
سرگودھا کی اس بیٹی کی آنکھوں میں جھانک کر دیکھیے، وہاں درد بھی ہے، خوف بھی اور ایک ایسی اذیت کی داستان بھی جو الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں۔ اس کے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کی نمی خود گواہی دے رہی ہے کہ اس پر کیا بیتی ہوگی۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عملے نے پولیس اہلکاروں کے ذریعے اس پر تشدد کروایا۔
لڑکی کے مطابق مجھے مرد اور خواتین پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، ایک کمرے میں لے گئے اور وہاں مجھ پر تشدد کیا۔موقع پر موجود متعدد خواتین نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نوجوان لڑکی پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے تشدد ہوتے دیکھا۔اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ نہ صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا معاملہ ہے بلکہ ایک خاتون کی عزت، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کا بھی سوال ہے۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
