سید تنویر نقوی کی زیرِ قیادت کھاریاں پریس کلب کا ماہانہ اجلاس، آئین کی بالادستی پر اتفاق۔۔کھاریاں پریس کلب کا ماہانہ اجلاس

کھاریاں (شاہد بیگ سے)سید تنویر نقوی کی زیرِ قیادت کھاریاں پریس کلب کا ماہانہ اجلاس، آئین کی بالادستی پر اتفاق۔۔کھاریاں پریس کلب کا ماہانہ اجلاس صدر سید تنویر نقوی کی زیرِ قیادت منعقد ہوا، جبکہ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری آفتاب نذر نے چلائی۔ اجلاس میں وائس چئیرمین زمان احسن۔۔ملک علی ظفر (فنانس سیکرٹری)، راجہ محمد اسلم سلطانی (سیکرٹری اطلاعات)، راجہ سفیر، رضوان لیاقت قادری، شاہد بیگ، نغمان دانش،سابق صدر ندیم گیلانی، کوارڈینیٹرعبدالعزیز گوندل، نائب صدر جبار علی ساگر اورچئیرمین الیکٹرانک میڈیا چوہدری جاوید وڑائچ۔محمد یعقوب سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر سید تنویر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھاریاں پریس کلب آئین کے مطابق کام کرے گا، کوئی بھی صحافی آئین سے بالاتر نہیں، اور تمام فیصلے آئین و قواعد کے مطابق کیے جائیں گے، اجلاس میں شہزاد احمد کو چیئرمین مجلسِ عاملہ نامزد کیا گیا، جبکہ قاری شبیر شاہد اور راجہ سفیر کو مجلسِ عاملہ کے ارکان منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پریس کلب کے تمام معاملات مجلسِ عاملہ کو بھجوائے جائیں گے اور مجلسِ عاملہ کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔اجلاس میں یاد دہانی کے باوجود اخبارات کا ریکارڈ جمع نہ کرانے پر مزید دو ممبران کی رکنیت معطل کردی گئی ۔ اجلاس میں موجود تمام صحافیوں نے آئین کی بالادستی، نظم و ضبط اور پریس کلب کے استحکام کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *