کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ شاپنگ مال میں خوفناک آگ لگ گئی۔
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ شاپنگ مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی آگ نے شاپنگ مال کے بیسمینٹ کے ساتھ ساتھ گرائونڈ فلور پر بھی واقع سینکڑوں دکانوں کو اپنی نظر کیا ساتھ ہی کئی افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری سول اور جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تاہم اب تک 3 افراد کی آگ میں جلنے سے اموات ہو چکی ہیں 4 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا گیا جناح اسپتال میں منتقل ہونے والے زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے اسی طرح سول اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم فائر فائٹرز کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا گورنمنٹ کی طرف سے راستوں کو بند کر کر ہائیڈرنٹس کو ایمرجنسی الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ ہائیڈرنٹس پائر پائیڈر کی گاڑی کے لیے پانی کی سپلائی کو بلا تعطل جاری رکھ سکیں اور انکھ بجھانے میں فائر فائٹر کی گاڑیوں کی مدد کر سکیں۔
