تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کا پریمیئر کالج، بلاک H نارتھ ناظم آباد کے قریب اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ ہوا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید عالس حسین ولد سید گوہر حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول، چھینا گیا موبائل فون، 125 سی سی موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے، جبکہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *