ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایت پر سرچ آپریشن

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ گلشنِ معمار کے علاقوں بہادر گوٹھ، فرید گوٹھ، قادر بخش گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔ آپریشن میں ایس ڈی پی او سرجانی ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشنِ معمار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم نے حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، امن و امان کا قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *