حیدرآباد
*حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر, منشیات و مین پوری گٹکا سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
*تھانہ فورٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر فیض علی شاہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
فورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد صلح عرف شاہزیب میمن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 85/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائیوں کے دوران فورٹ پولیس نے منشیات فروش طاہر تنولی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 86/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ مین پوری و گٹکا فروش بنام شامیر قریشی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 150 عدد گٹکے کے ساشے برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 87/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بھٹائی نگر*
ایس ایچ او انسپیکٹر نثار احمد ہالیپوٹو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
بھٹائی نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم مولچند کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 عدد 32 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 205/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
بھٹائی نگر پولیس نے مزید کارروائی کے دوران منشیات فروش زوہیب سولنگی اور راشد چانڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 206/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
سٹی پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری فروشو بنام محمد شعیب عرف شوبی میمن اور بلال قریشی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 60 عدد مین پوری اور 7 کلو 200 گرام خام مال مین پوری برآمد کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی اسامہ 25 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا
گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 111/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی میں ملزمان فیاض چانڈیو اور عرفان بروہی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور 4 عدد کٹوں میں 28 کلو خام مال مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 112/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیک محمد کھوسو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 عدد گٹکے کے پیکٹ میں 100 عدد ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 229/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بڈھانی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد ابراہیم بزدار کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
بڈھانی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر بنام رضا علی سولنگی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 29/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی قمبر کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی
ہوسڑی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے رمضان پنہور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 210 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 268/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا