آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی مفتی عبد الرحیم، چانسلر الغزالی یونیورسٹی، کے ساتھ خصوصی نشست

راولپنڈی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) آئی ایس پی آر سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی مفتی عبد الرحیم، چانسلر الغزالی یونیورسٹی، کے ساتھ خصوصی نشست
قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست اور افواجِ پاکستان کی اہمیت کو سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، مفتی عبد الرحیم
مفتی عبد الرحیم نے کہا ریاستِ پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے ، نوجوان مستند معلومات کو ترجیح دیں۔
پاک فوج کی دیانت داری، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن سے وفاداری قابلِ تقلید ہے، مفتی عبد الرحیم
مفتی عبد الرحیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے، قومی اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
خوارج دین کی غلط تشریح کرتے ہیں اور مسلمانوں ہی کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں، مفتی عبد الرحیم
پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ، اس کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے متحد رہنا اور پاکستانی ہونے پر فخر کرنا چاہیے، مفتی عبد الرحیم

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *