
*اینٹی کرپشن سرگودھا نے بھکر میں ریڈ کر کے جونیئر کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔*
*ملزم محمد فیصل غفار، جونیئر کلرک محکمہ ہائی وئے ضلع بھکر نے بل پاس کروانے کے لیے 1لاکھ روپے رشوت وصول کی*
*امیر عبداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن بھکر نے ریڈنگ مجسٹریٹ کی موجودگی میں ریڈ کر کے ملزمان سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔*
حکومت پنجاب کے کرپشن فری پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چھٹہ صاحب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدثر حنیف بھٹی، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا ڈویژن میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پرڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق محمدعثمان ولد مقصوداحمد سکنہ ڈاکخانہ چک نمبر47-48/TDAبھکر نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ سائل محکمہ ہائی وئے بھکر میں ٹھیکیداری کر تا ہے، سائل کا بل پاس کروانے کے لیے محمد فیصل غفار، جونیئر کلرک، محکمہ ہائی وئے بھکر SDOاور XENکے نام پر 1لاکھ60ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہاہے، 1لاکھ روپے کام ہونے سے پہلے اور باقی 60ہزار روپے کام ہونے کے بعد وصول کر ے گا۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محمدعثمان ولد مقصود احمد ملزم محمدفیصل غفار خان، جونیئر کلرک محکمہ ہائی وے بھکر پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے امیر عبداللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن بھکر کو ریڈ کرنے کا حکم دیا،ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن بھکرنے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر مجسٹریٹ دفعہ 30محمد اسلم صاحب کی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈملزم محمدفیصل غفار خان، جونیئر کلرک محکمہ ہائی وئے بھکر کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ1لاکھ روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر3/2026 تھانہ اینٹی کرپشن بھکر درج کرلیا۔ مزیدتفتیش جاری ہے۔