
کراچی ( رپوٹ : محمد حسین سومرو) کے علاقے سولجر بازار، فاطمیہ نرسنگ کالج نزد امام بارگاہ کے قریب تین نوجوانوں نے زیرو میٹر نئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل چوری کر لی۔ واردات میں ملوث ملزمان کی تصویر منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ان کے چہرے واضح دکھائی دے رہے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ ان ملزمان کو بے نقاب کرنے کے لیے اس تصویر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ جو لوگ ان کو جانتے ہیں یا ان کے بارے میں کوئی بھی معلومات رکھتے ہیں، ہم سے رابطہ کریں۔
