
کراچی ( محمد حسین سومرو) گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد عوام کی سہولت اور بروقت رہنمائی کے لیے حکومتِ سندھ کی ہدایت پر ساؤتھ زون پولیس نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات، متاثرہ یا گمشدہ افراد کے بارے میں اطلاع درج ذیل نمبرز پر فوری طور پر فراہم کریں:
📞 021 99205670
📞 021-99201196
📞 021-99205691
ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے شہریوں کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ موصول ہونے والی ہر اطلاع پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ عوام افواہوں سے گریز کریں اور درست معلومات متعلقہ حکام تک پہنچا کر امدادی سرگرمیوں میں تعاون کریں۔
ترجمان ساؤتھ زون پولیس کراچی۔۔
