حیدراباد آٹا چکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن کی قیادت میں نائب صدر فاروق راٹھور اور جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان پر مشتمل وفد نے سیکریٹری خوراک حکومت سندھ غلام عباس نائچ سے سندھ سیکٹریٹ کراچی میں ملاقات

حیدراباد آٹا چکی اونرز سوشل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن کی قیادت میں نائب صدر فاروق راٹھور اور جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان پر مشتمل وفد نے سیکریٹری خوراک حکومت سندھ غلام عباس نائچ سے سندھ سیکٹریٹ کراچی میں ملاقات کی اور سیکریٹری خوراک کو حیدراباد میں أٹا چکیوں کے کردار درپیش مشکلات اوپن مارکیٹ میں گندم  کے نرخوں میں اضافہ أٹا چکیوں پر عوام کو أٹا فراہم کرنے کی غرض سے أنے والی گندم کی گاڑیوں کو راستوں میں روک کر سرکاری گوداموں میں ان لوڈ کرنے بعض أٹا چکیوں کے سولر سسٹم پرکام کرنے جیسی صورتحال سے تفصیل سے أگاہ کیا اس موقع پر سیکریٹری خوراک سندھ غلام عباس نائچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے کے خلاف بلا امتیاز کاروائ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پندرہ روز کے لئیے گندم کی گاڑیوں کو روکا نہیں جائیگا جس سے اوپن مارکیٹ میں گندم کے نرخوں میں کمی اور استحکام پیدا ہوگا تاکہ عوام کو معقولنرخوں پر أٹا فراہم کیا جاسکے سیکریٹری خوراک نے کہاکہ  *سولر سسٹم پر کام کرنے والی أٹا چکیوں کے لئیے لائحہ عمل بنایا جائیگا*  تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنے پڑے سیکریٹری خوراک نے کہاکہ حیدراباد کے أٹا چکی مالکان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا تاہم گندم درامد ہونے کے بعد گندم کی صورتچال میں مذید بہتری أنے گی انہوں نے حیدرآباد  میں آٹا چکیوں کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ أٹا چکیاں عوام کو أٹا فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر أٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *