
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے، غیر اخلاقی حرکات کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان سراج، ماجد اور محمد شاہد کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے قتل کے مقدمے میں محمد قمر جبکہ اقدامِ قتل کے 2 مقدمات میں زبیر قریشی اور محمد سلمان کو گرفتار کرلیا۔
ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم احمر کو بھی گرفتار کرلیا۔