کراچی۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے علی الصبح خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ مسکان دختر عبد الجبار کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمہ کے قبضے سے تین عدد سرقہ شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمہ عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکی ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 16/2023 بجرم دفعہ 223/224 ت پ تھانہ وومین سینٹرل۔
2. مقدمہ الزام نمبر 258/2023 بجرم دفعہ 380/454 ت پ تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سینٹرل۔
3. مقدمہ الزام نمبر 326/2023 بجرم دفعہ 380 ت پ تھانہ جمشید کوارٹرز ایسٹ۔