تھانہ عزیز آباد پولیس کا موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ عزیز آباد پولیس کا یاسین آباد قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ریاض ولد فلک شیر زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، 4 راؤنڈز، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ موٹر سائیکل اور ایک موبائل فون عزیز آباد میں درج مقدمات میں مطلوب پائے گئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *