
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) مین ریڑھی روڈ، نزد جمعہ پلیہ، ابراہیم حیدری کے مقام پر کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل علی بخش چانڈیو ولد ذوالفقار علی گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی حسین چانڈیو ولد الٰہی بخش اور سکندر ولد نامعلوم اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول (نمبر رگڑا ہوا)، لوڈ میگزین اور 2 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
فرار ملزمان کے چھوڑے گئے اسلحے میں بے بی کلاشنکوف 30 بور بمعہ لوڈ میگزین و 3 راؤنڈز، جبکہ 9mm پستول بمعہ خالی میگزین شامل ہے۔
تینوں ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔