

کھاریاں (شاہد بیگ سے)
نو منتخب صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے وفد کے ہمراہ کھاریاں پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نو منتخب صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی اور ان کی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔کھاریاں پریس کلب پہنچنے پر صدر پریس کلب سید تنویر نقوی اور جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر نے کابینہ کے ہمراہ صدر کھاریاں بار اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کچہری کے سامنے جی ٹی روڈ عبور کرتے ہوئے متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں۔ روزانہ ہزاروں وکلاء، سائلین اور شہری کچہری آتے جاتے ہیں، جس کے باعث یہ مقام انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام اور وکلاء کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سڑک عبور کرنے کے لیے فٹ برج تعمیر کیا جائے۔صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی نے اس مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں پریس کلب اس اہم عوامی مسئلے کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام اور عوامی نمائندوں تک پہنچائے گا اور اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری کھاریاں پریس کلب آفتاب احمد نذر نے صدر کھاریاں بار اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھاریاں پریس کلب سب کا ادارہ ہے، جہاں ہر طبقے کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا حق حاصل ہے، اور پریس کلب عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مؤثر انداز میں خبریں شائع کرتا رہے گا۔مبارکباد پیش کرنیوالوں میں چوہدری طارق امرہ ایڈووکیٹ ۔چوہدری سفیان ایڈووکیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبکہ صحافی برادری میں ۔سرہرست اعلی حاجی شبیرحسین ملک نے خصوصی شرکت کی۔ممبران نے بھرہور شرکت کی۔اعلان کے مطابق صدر سیدتنویرنقوی۔۔جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر۔۔فنانس سیکرٹری ملک علی ظفر۔۔سینئر نائب صدر سلیم اختربٹ۔۔چئیرمین اعجاز مرزا۔۔وائس چئیرمین شیخ زمان احسن۔۔نائب صدر مجاہد حسین ۔کوارڈینیٹر عبدالعزیزگوندل۔۔سیکرٹری تقریبات ۔۔سیکرٹری اطلاعات رضوان لیاقت ۔۔چئیرمین سکروٹنی کمیٹی۔ممبر۔شاہد بیگ۔۔۔۔چئیرمین مجلس عاملہ سلیمان بٹ۔۔۔چئیرمین الیکٹرونک میڈیا سیل جاوید وڑائچ۔۔ میاں محمد طاہر رشید ۔ااشفاق شاہین موجود تھے ۔
