محکمہ اطلاعات حکومت سندھ حیدرآباد
امانی شاہ کالونی کے 8 سے 10 گھروں میں ڈینگی مچھر وں کے انڈے / لاروا کی موجودگی والے 70 کینز اور بالغ مچھروں کی موجودگی پر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیم کوان کینز کے پانی کو ضایع کرنے اور ڈینگی مار اسپرے کرنے پر مزاحمت کا سامنا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد
حیدرآباد 2 ستمبر ( ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآبادڈاکٹرپیر غلام حسین کی ہدایات پر اینٹومولوجیکل سروے کے لیے ٹیمیں 27 اگست سے گنجان آباد علاقے لطیف آباد نمبر 11 امانی شاہ کالونی میں سروے کر رہی ہیں۔ سروے کے دوران 8 سے 10 گھروں میں ڈینگی مچھر کے انڈے، لاروا اور بالغ مچھروں کی موجودگی پائی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ آج کے سروے کے دوران مکان نمبر 333، امانی شاہ کالونی، یو سی 114، لطیف آباد نمبر 11 میں تقریباً 70- کینزکے پانی میں ڈینگی مچھرکے انڈے / لاروا اور اردگردجوان ڈینگی مچھرپائے گئے ہیں،ان گھر وں کے مالکان نے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمع شدہ پانی کو ضائع کرنے سے انکار کیاجوکہ انتہائی تشویشناک بات ہے ،صرف ایک گھر پورے گنجان آباد علاقے میں ڈینگی مچھر کے پھیلاو کا سبب بن سکتا ہے ، جس سے دیگر مختلف علاقے بھی متاثر ہوسکتے ہیں تاہم بعد ازاںمحکمہ صحت حیدرآبادنے فوری طور پرضروری اقدامات لیتے ہوئے ان ڈینگی مچھرکے انڈے اور لارواسے آلودہ کینز کوضایع کرنے اورمچھر مار اسپرے کے لیے موثراقدامات کررہی ہے البتہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے امانی شاہ کالونی اور اسے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ڈینگی جیسے موذی مرض سے معاشرے کو محفوظ رکھا جائے-