ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود گلشنِ بہار، سیکٹر 16 اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلی جنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *