شاہراہِ نور جہاں پولیس کا مسلح ملزمان سے مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) شاہراہِ نور جہاں پولیس نے مین روڈ عبداللہ کالج، نزد KDA گراؤنڈ، بلاک U، نارتھ ناظم آباد میں مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو بلا ضرب گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ ولد محمد عمر (زخمی) اور فرمان ولد نایاب کے نام سے ہوئی۔ دونوں کی عمریں تقریباً 25 سے 26 سال ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، 6 زندہ گولیاں، ایک موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *