حیدراباد پریس کلب کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کے سلسلے میں سالانہ 23 ویں محفل میلاد کا نیو أڈیٹوریم ہال میں انعقاد کیا گیا

حیدراباد ( رپورٹ عمران مشتاق ) حیدراباد پریس کلب کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وألہ وسلم کے سلسلے میں سالانہ 23 ویں محفل میلاد کا نیو أڈیٹوریم ہال میں انعقاد کیا گیا اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی محمد اسمعیل حسین نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ نے ختم نبوت أقاء کریم کو عطاء فرمائ ذکر مصطفے اللہ اور اس کے پیارے رسول کریم کی سنت ہے مذہب اسلام میں ہر نبی کی تعظیم اور ان پر ایمان لانے کی بات کی ہے مفتی اسمعیل نورانی نے کہاکہ قرأن کی أیت کو غلط انداز میں بیان کیا جاتا ہے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے موبائل کا غلط استعمال ہورہا ہے میرا موبائل میری مرضی والا معاملہ ہے ہمیں تصویر کا ایک نہیں بلکہ دونوں رخ دیکھ کر ہی اپنی رائے قائم کرنی چائیے فضول بحث میں ہمیں کسی غلط فہمی کا شکار ہونا نہیں چاییے ہر فیصلہ عوام کی عدالت میں لایا جاتا ہے ہمیں سوچنا ہوگا کہ اللہ اور قرأن کا فیصلہ اب عوام کرے گی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وألہ وسلم نے اپنا ذکر خود فرمایا اللہ نے لوگوں کے دلوں میں أقاء کریم کا رعب اور دبدبہ پیدا کرکے مدد فرمائ اور رعب کو بھی استعمال نہیں لائے دشمنوں کو جنہوں نے أپ کی راہ میں کانٹے بچھائے قریب أنے کا موکع دیا بلکہ ان پر شفقت فرمائ قبل ازیں موروف ثناء خواں زین العابدین اور نوید رضا قادری نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی محفل میلاد میں علامہ مفتی محمد اسمعیل حسین نورانی کو صدر پریس کلب جنید خانزادہ ثناء خواں نوید رضا قادری کو صدر ایچ یو جے حامد میاں شیخ نے اور کمپئیر رفیق شیخ کو ممبر گورننگ باڈی حمید الرحمن نے لنگی کا تحفہ پیش کیا پریس کلب کے تحت منعقدہ محفل ذکر مصطفے میں شہر کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات عوامی نمائندگان ضلعی افسران سمیت صحافیوں کیمرہ مینز اور فوٹو گرافرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں قابل ذکر اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سنیٹر عاجز دھامرا ڈپٹی مئیر حیدراباد صغیر احمد قڑیشی ڈویژنل کمشنر حیدراباد فیاض حسین عباسی ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ چیمبر أف کامرس کے سابق صدر عدیل صدیقی سابق نائب صدر محمد اویس خان مرزا اقبال بیگ اسمال چیمبر أف کامرس کے فاروق شیخانی سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالرحمن راجپوت ندیم صدیقی دعوت اسلامی کے دانش عطاری محمد عارف عطاری عبدالغنی عطاری حیسکو کے اعظم خان أبادگار نپی بخش سیٹھیو ایڈوکیٹ ایاز تنیو افضل گجر ایڈوکیٹ دلاور قریشی الحاج گلشن الہی قادری عمران سہروردی سنی تحریک کے محمد عابد قادری معروف سماجی شخصیت نوید شیخ جنید ڈاہری انجمن شیدائیان رسول کے محبوب عالم شیروانی. عبدالحفیظ قریشی سعید اختر انس قریشی عبدالرشید خلجی ذاکر ملک ٹاؤن چئیرمینز مصطفے بلال شیخ منٹھار جتوئ علی حسن محمدحسین خان الطاف کوٹی علی حمزہ زیدی فیروز ببر اکرم شاہد عبداللہ شیخ دانش نفیس تصور شاد سہیل انصاری ریاست علی ناغڑ سردار شیخ جاوید علی مجاہد شیخ اخلاق احمد عبدالخالق شیخ علی واحد شاہ قسیم قریشی عمران مشتاق کے نام قابل ذکر ہیں محفل ذکر مصطفے کا اختتام صلواۀ و سلام پر ھوا مفتی اسمعیل حسین نورانی نے ملک و قوم کی ترقی کے لئیے خصوصی دعا کرائ أخر میں شرکاء کے لییے لنگر کا اہتمام کیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *