ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی زیرِ صدارت الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ اجلاس منعقد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق اجلاس میں موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی ساتھ بات چیت کے لئے ۔
اجلاس میں مارکیٹ میں ٹریفک کی روانی، پارکنگ اور دیگر ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ عبداللہ ہارون روڈ اور آغا خان سوم روڈ پر ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے وفد کے مسائل اور تجاویز کو بغور سنا اور متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
آپ کے سفر میں ہمسفر — کراچی ٹریفک پولیس

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *