انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس جرنلسٹس ونگ سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر قریشی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے تیرہ روپے فی لیٹر اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار

سرگودھا (بیورو رپورٹ)انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس جرنلسٹس ونگ سرگودھا کے ضلعی جنرل سیکرٹری ناصر قریشی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے تیرہ روپے فی لیٹر اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غریب عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کے مترادف قرار دیا ہے۔​انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پہلے ہی معاشی تنگی کا شکار عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے، جس سے محدود آمدنی والے طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی کٹھن ہوتا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے سے سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ہے، جو ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان لے کر آئے گا۔​ناصر قریشی نے مزید کہا کہ حکومتی اقدام سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے طلباء، محنت کش اور عام شہری شدید متاثر ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا یہ ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *