
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 4-C میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ دوطرفہ فائرنگ میں ایک ملزم عبدالقادر عرف ڈاڈا زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ موٹرسائیکل سوار ساتھی فرار ہوگیا۔
زخمی ملزم سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔