ڈسٹرکٹ ویسٹ میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ پاکستان بازار کی حدود سیکٹر 14-C، اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستے مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، جرائم کا تدارک اور علاقے میں امن و امان کا قیام ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *