زخمی گرفتار گاڑی چور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) زخمی گرفتار گاڑی چور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
گاڑی چور بین الصوبائی مانی گینگ کا کارندہ
ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر اے وی ایل سی منگھوپیر ڈویژن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کالی مٹی فیکٹری، ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی۔
پولیس کا ملزمان سے آمنا سامنا ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ملزم خرم ولد مسعود کو گرفتار کیا گیا، جو اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
مقابلے کے دوران ملزم کے دو نامعلوم ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
ملزم اس سے قبل بھی 34 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے اور گاڑی چوری، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
برآمدگی:
گاڑی AGD-889، جو تھانہ سمن آباد سے چوری کی گئی تھی، اور 30 بور پستول۔
فرار ملزمان کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *