ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس افسر گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ملیر کینٹ پولیس نے شہریوں کو دھوکہ دینے اور خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے پولیس کی شناخت کا ناجائز استعمال کرنے والے جعلی پولیس افسر کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت وقار حسین منگی ولد عبدالخالق منگی کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے سب انسپکٹر رینک کا جعلی پولیس سروس کارڈ اور پولیس یونیفارم میں ایک تصویر برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *