انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار، جبکہ 3 مغوی/گمشدہ افراد بازیاب کر لیے گئے۔
تھانہ ملیر کینٹ: مقدمات 406/26 اور 356/26 میں مغویہ سمیرا نعمان اور مغوی ارشاد احمد بازیاب۔
تھانہ قائد آباد: مقدمہ 788/26 میں مغوی رضوان اللہ بازیاب۔
تھانہ سکھن: مقدمہ 547/26 میں مطلوب ملزم طارق علی گرفتار۔
تھانہ بن قاسم: مقدمہ 527/26 میں ملزم مہران خان گرفتار۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن: مقدمات 1727/26، 1717/26 اور 1662/26 میں ملزمان محمد یاسین، گلزار شاہ اور علی شیر گرفتار۔
تھانہ میمن گوٹھ: تھانہ شاہراہ نور جہاں کے مقدمہ 189/26 میں مفرور ملزم بشیر احمد گرفتار۔
تھانہ ملیر سٹی: مقدمہ 741/25 میں مفرور ملزم سہیل حسین گرفتار۔
بازیاب افراد کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *