حیدرآباد سمال چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد، صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم: زبیر احمد گھانگرا
حیدرآباد( ) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (HSATI) کے چیئرمین زبیر احمد گھانگرا نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین زبیر احمد گھانگرا، سینئر وائس چیئرمین عامر شاہاب، وائس چیئرمین ایسر کمار، جنرل سیکریٹری محمد شاہد قائم خانی نے خصوصی طور پر حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کی مینجنگ کمیٹی کے اراکین فاروق شیخانی اور اسلم باوانی جبکہ ایسوسی ایشن کے رکن ندیم احمد صدیقی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کے اعتماد کا مظہر ہے اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ یہ تینوں افراد چیمبر میں سائٹ کی بھرپور نمائندگی کریں گے اور ان کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور نو منتخب ممبران کو مل کر ساتھ چلنے کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صنعت، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام تجارتی و صنعتی تنظیموں کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نومنتخب اراکین اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ حیدرآباد چیمبر کی نئی قیادت صنعتکاروں، تاجروں اور چھوٹے کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بنے گی اور متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
Posted inکراچی