
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی پولیس اسٹیشن کی حدود، اندرون روڈ نزد آئیڈیل شادی لان، سیکٹر 11-I میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
زخمی گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ ولد مقبول حسین جبکہ فرار ملزم کی شناخت پیر بخش ولد غلام علی کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول، ایک راؤنڈ لوڈ چیمبر اور ایک راؤنڈ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ طلب کرلیا گیا۔