
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے سی ویو سروس روڈ، فیز VI ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے محمد مختار اور محمد انور کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سپر اسٹار 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ عیدگاہ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال ایک اور موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔