رات گئے ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کا تھانہ جمشید کوارٹرز اور مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ایسٹ نے تھانے میں موجود اسٹاف کو چیک کیا اور ایس ایچ او سے علاقے کی صورتحال اور پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ لی۔
تھانے کے لاک اَپ، ڈیوٹی آفیسر روم اور کوت کا معائنہ کرتے ہوئے انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے انچارج شاہین فورس سہراب گوٹھ سے فورس کی کارکردگی، پیٹرولنگ بائیکس اور نفری کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ بعد ازاں رول کال کے دوران جوانوں کو بلٹ پروف جیکٹس، مکمل یونیفارم اور واکی ٹاکی کے ساتھ چاک و چوبند رہنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے افسران و جوانوں کو جرائم کی روک تھام، مؤثر گشت اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *